رانا ثناءاﷲ نے شہباز شریف کی رہائی کی خبر سنادی
09 اکتوبر 2018 (21:04) 2018-10-09

فیصل آباد: سا بق وزیر قانون پنجاب و رکن قومی اسمبلی را نا ثناء للہ نے کہا ہے کہ دعوے سے کہتا ہوںکہ نیب ضمنی انتخاب کے بعد شہبازشریف کو رہا کر دے گی۔

عمران نیازی کے حکم پر نیب نے شہباز شریف کو صا ف پا نی کیس مین طلب کیا اور آشیا نہ ہا ﺅ سنگ سکیم میں بغیر ثبوت کے گرفتار کر لیا جوسیا سی ہراسمنٹ ہے ‘پہلے بھی ایک آمر نے 10 سال تک شریف فیملی کے خلاف چھان بیں کی مگر اسے کچھ نہیں ملااسی طرح عمران نیازی کو بھی سوا ئے شرمندگی کے کچھ نہیں ملے گا۔

منگل کو یہاں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران40دنوںمیں ہی بو کھلاہٹ کا شکار ہو کر انتقا می کاروا ئیوں پر اتر آ ئے ہیں عمران نیازی کے حکم پر نیب نے شہباز شریف کو صا ف پا نی کیس مین طلب کیا اور آشیا نہ ہا ﺅ سنگ سکیم میں بغیر ثبوت کے گرفتار کر لیا یہ سیا سی ہراسمنٹ ہے پہلے بھی ایک آمر نے 10 سال تک شریف فیملی کے خلاف چھان بیں کی مگر اسے کچھ نہیںملااسی طرح عمران نیازی کو بھی سوا ئے شرمندگی کے کچھ نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ شریف فیملی موجودہ نا م نہاد حکو مت سے کسی قسم کا این آر او نہیں ما نگے گی بلکہ ان کے ظلم کا ڈٹ کر مقا بلہ کر ئے گی ن لیگ ہتھکڑیوں کو اپنا زیور سمجھتی ہے ا نہوں نے کہا کہ جس طرح میاں نواز شریف سرخروح ہو کر جیل سے رہا ہو ئے اسی طرح میاں شہباز شریف بہت جلد اپنے ورکرز کے درمیان ہو نگے انہوں نے کہا کہ ہم 100دن کا انتظار کر رہے ہیں حکمرانوں سے پوار پورا حساب لیں گے۔


ای پیپر