تبدیلی کا نیا چہرہ ،پانی کے بلوں میں ہوشربااضافہ
09 اکتوبر 2018 (20:42) 2018-10-09

تبدیلی کا نیا چہرہ ۔۔۔گیس ،بجلی کے بعد پانی کے بلوں میں کتنا اضافہ کیا گیا ؟

جان کر آپ کو یقین نہ آئے گا

لاہور :لاہور میں واسا نے کمرشل اداروں کے پانی کے ریٹ تین سو سے چار سو فیصد بڑھا دئیے ،گھریلو صارفین کے پانی کے بل میں بیس فیصد سے زائد کا اضافہ کر دیا گیا۔

تجزیہ کاروں نے حکومت کے اس اقدام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کمرشل اداروں میں جو چیزیں بنائی جا تی ہیں ان میں سے اکثر عام شہری استعمال کرتے ہیں جس سے اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ ان تمام اشیا کی قیمتوں میں بھی اس سے کئی گنا اضافہ ہو جائے گا جس کا خمیازہ عام شہری کو ہی بھگتنا پڑے گا ۔

واسا لاہور نے پینے کے صاف پانی کی بچت اسکیم کے نام پر بارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا اعلان کردیا۔ تمام کارسروس اسٹیشنوں کے پانی کنکشن کاٹ دئیے،واسا لاہور نے شہر میں تمام سروس اسٹیشنز پر صاف پانی کے کنکشنز کاٹ دئیے جس کے بعد بعض سروس اسٹیشن مالکان نے گاڑیاں دھونے کے لیے متبادل پانی کے انتظامات کرلیے ہیں۔


ای پیپر