نیویارک حادثہ‘ کار کمپنی کے پاکستانی مالک کے متعلق سنسنی خیز انکشافات
09 اکتوبر 2018 (20:30) 2018-10-09

نیویارک :امریکی شہر نیویارک میں گزشتہ روز پیش آنے والے کار حادثے میں 20افراد کی موت کا سبب بننے والی کار کی کمپنی کے مالک کے بارے میں برطانوی اخبار نے سنسنی خیز دعوے کر دیئے ہیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق ریاست کے گورنر اینڈریو کومو نے شاہد نامی شخص کی کار کمپنی پر پابندی لگا دی ہے‘ شاہد کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان میں اسے قتل کے ا لزام کا سامنا تھا اور اس نے 90 کی دہائی میں امریکا آکر سیاسی پناہ لے لی تھی۔شاہد برطانوی پاسپورٹ پر ماسکو اور میکسیکو سے ہوتا ہوا امریکا پہنچا تھا‘ تاہم 2002 میں ایف بی آئی نے اسے گرفتار کر لیا تھا ۔

2007 میں شاہد نے نیویارک کی مساجد میں جا کر مشتبہ افراد کی گفتگو ریکارڈ کرنا شروع کی تھی اور دہشت گردی کی سازشیں بے نقاب کرنے کیلئے شاہد کو 96ہزار ڈالر دیے گئے تھے‘ نیویارک میں گزشتہ روز ہوئے کار حادثے میں 20 افراد کی موت کا سبب بننے والی کار کمپنی پر ریاست کے گورنر نے پابندی لگا دی ہے۔


ای پیپر