ڈالر کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ کے بعد عمران خان کا ایکشن
09 اکتوبر 2018 (18:48) 2018-10-09

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ڈالرکی قیمت میں اضافے کے پیش نظر پارٹی رہنماوں کاہنگامی اجلاس طلب کرلیا، جس میں حکومت پرتنقید سے متعلق جوابی حکمت عملی دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے قرضہ اورڈالرکی قیمت میں اضافے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماو¿ں کاہنگامی اجلاس طلب کرلیا،اجلاس آج شام وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہوگا۔پارٹی رہنماوں کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم حکومت پرتنقید سے متعلق جوابی حکمت عملی دیں گے، سوشل میڈیا پر بھی اپوزیشن حکومت کو ٹف ٹائم دے رہی ہے۔

اجلاس میں شریک رہنما میڈیا پر حکومت کا دفاع کریں گے۔یاد رہے گذشتہ روز معاشی بحران کے حل کے لئے حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ کیا تھا ، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کی منظوری دی تھی۔


ای پیپر