دبئی ٹیسٹ: پاکستانی بائولرز کی شاندار بائو لنگ ،کینگروز 202 رنز بنا کر آئوٹ
09 اکتوبر 2018 (18:11) 2018-10-09

دبئی : دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 202 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی اور اسی کے ساتھ قومی ٹیم کو کینگروز پر 280 رنز کی سبقت بھی حاصل ہوگئی۔

ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل شروع ہوا تو ایرون فنچ 13 اور عثمان خواجہ 17 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے، دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ پر 142 رنز کی شراکت قائم کی۔

پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ایرون فنچ 62 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے اور ٹیم کا مجموعی اسکور 160 تک پہنچا تو شان مارش 7 رنز بنانے کے بعد بلال آصف کا شکار بنے۔

اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ سب سے زیادہ 85، مچل مارش 12، پیٹر سڈل 10 اور کپتان ٹم پین 7 رنز بناسکے جب کہ ٹریوس ہیڈ، مارنس لیب سچ گنی اور مچل اسٹارک بغیر کوئی رنز بنائے آئوٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے کیرئیر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے بلال آصف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ محمد عباس نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔


ای پیپر