فوٹوبشکریہ فیس بک

وزیراعظم عمران خان سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرکی ملاقات
09 اکتوبر 2018 (16:30) 2018-10-09

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی ملاقات ہوئی جس میں آزاد کشمیر سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی ملاقات میں دونوں رہنماوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت کی سخت مذمت کی اور وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے جذبے بلند ہیں، حکومت پاکستان کے مسئلہ کشمیر پر بھرپور موقف سے کشمیریوں کو حوصلہ ملا۔


ای پیپر