ڈالر کی قیمت بڑھنے کے بعد پٹرول 125 روپے فی لیٹر ہوسکتا ہے

09 اکتوبر 2018 (15:58) 2018-10-09
اسلام آباد: عوام مہنگائی کے نئے طوفان کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں، ڈالر کی قیمت بڑھنے کے بعد پٹرول 125 روپے فی لیٹر ہوسکتا ہے۔
خبر پڑھیں:بچے کی پیدائش پر 10روز کی سرکاری چھٹیاں
وزیر خزانہ اسد عمر نے فنانس بل پیش کرنے کے بعد پریس کانفرنس میں پہلے ہی خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی، اب جبکہ روپے کی بے قدری کا سلسلہ عروج پر ہے تو پٹرول کی قیمتیں بھی بڑھائی جائیں گی، جس کے بعد روز مرہ ضرورت کی ہر شے مہنگی ہونے کا قومی امکان ہے۔
واضح رہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر نے ایک بھر پھر اڑان بھر لی، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 9 روپے 74 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 134 روپے کا ہو گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 136 روپے کا بھی دیکھا گیا۔ ڈالر بڑھنے سے بیرونی قرضوں میں 900 ارب روپے اضافہ ہو جائے گا۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے مارکیٹ میں کافی غیریقینی کی صورتحال دیکھی جا رہی ہے۔
خصوصی فیچرز