فوٹوبشکریہ فیس بک

طلال چودھری کو معافی نہ ملی، 5 سال کی نااہلی برقرار رہے گی
09 اکتوبر 2018 (15:09) 2018-10-09

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے طلال چودھری کی اپیل مسترد کرتے ہوئے، پانچ سال تک نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے طلال چودھری کی انٹرا کورٹ اپیل خارج کر دی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے فیصلہ سنایا۔ سماعت کے دوران طلال چودھری کے بیان کی ویڈیوعدالت میں دکھائی گئی جس کے بعد عدالت نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ طلال چودھری کی سزا بڑھانے کے لئے درخواست دائر کی جائے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ طلال چودھری بتوں کو گھروں سے توڑنے کے لئے نکلے تھے، یعنی ہم بت ہیں بے انصاف لوگ ہیں؟؟؟ انہوں نے کہا کہ کس کی ہمت ہے، ہمیں یہاں سے نکالے، جن کو مخاطب کر کے کہہ رہے تھے کہ بتوں کو نکالیں، ان کو تو ذرا بلائیں۔ نواز شریف صاحب نے انہیں کیوں نہیں روکا کہ یہ بے انصاف لوگ نہیں ہیں۔


ای پیپر