فوٹوبشکریہ فیس بک

آئی ایم ایف نہیں جانا چاہتے تھے، امپورٹ کور 45 دن کا رہ گیا ہے: فواد چودھری
09 اکتوبر 2018 (14:33) 2018-10-09

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نہیں جانا چاہتے تھے لیکن امپورٹ کور 45 دن کا رہ گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ لوگ ڈالر پر غلط جوا کھیل رہے ہیں، میرے خیال میں ڈالر ڈی ویلیو ہوگا۔ لوگ سمجھ رہے ہیں آئی ایم ایف کے پاس جانے سے ڈالر مزید مہنگا ہوگا، ایسا نہیں جو کڑوے فیصلے کرنے تھے وہ ناچاہتے ہوئے کرلیے، اب ڈالر نیچے آئیگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو معاشی طور پر پاؤں پر کھڑا کرنا ہے، ملک جس حالات میں ملا، تمام ادارے نقصان میں ہیں، ملک کا قرضہ 28 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ آئی ایم ایف نہیں جانا چاہتے تھے لیکن امپورٹ کور 45 دن کا رہ گیا ہے۔ مہنگائی موجودہ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے نہیں ہو رہی۔

فواد چودھری نے کہا کہ سیاسی بھرتیوں نے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔ عمران خان کے ہوتے ہوئے کسی کی جرات نہیں کہ پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کرے۔


ای پیپر