Waseem Akram,Usman Qadir,angry,street cricket
09 نومبر 2020 (21:36) 2020-11-09

کراچی:پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ جب کوئی عثمان قادر کو پرچی کہتا ہے تو مجھے بہت غصہ آتا ہے۔ یہ کوئی گلی کی کرکٹ نہیں ہو رہی ۔ یہاں جس میں صلاحیت ہوتی ہے وہی میدان میں اترتا ہے۔

ایک انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ عثمان قادر کوئی پرچی نہیں ہے اور اس کے بارے میں ایسا کہا  جاتا ہے تو مجھے بہت غصہ آتا ہے۔ عثمان قادر نے گزشتہ انٹرنیشنل میچوں میں جس طرح کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس کے بعد تنقید کرنے والوں کو سمجھ جانا چاہیے کیونکہ عثمان قادر میں وہی بات ہے ایک حقیقی لیگ سپنر میں ہونی چاہیے۔

یاد رہے کہ عثمان قادر لیجنڈ پاکستانی کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے ہیں ۔ مرحوم عبدالقادر کی وزیر اعظم عمران خان سے بہت دوستی تھی ۔ ایک تاثر یہ بھی دیا جا رہا ہے کہ عثمان قادر کو بابر اعظم سے دوستی کی وجہ سے کرکٹ ٹیم میں جگہ ملی ہے اور ابھی جاری سیریز میں کپتان شاداب خان کی جگہ انہیں کھیلنے کا موقع دیا گیا ہے۔


ای پیپر