شیخ رشید نے نواز شریف کے بیرون ملک جانے کا بھانڈا پھوڑ دیا
09 نومبر 2019 (23:27) 2019-11-09

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے کہا کہ فوج اور حکومت اس وقت ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں ،دونوں طاقتیں پاکستان کی اکانومی کو آگے لے کر جانا چاہتی ہےں، نواز شریف اس وقت گلے پڑ رہا تھا ان سے وصولی کرنا چاہتے تھے ایسی صورت میں الٹا وہ ہم سے وصول کرنے کے چکر میں تھے کہ اگر نواز شریف کو کچھ ہوتا ہے تو اس کا سارا ملبہ حکومت پر پڑے ۔ اسی لئے عمران خان نے کہا کہ میں ضمانت نہیں دے سکتا ۔

خبر پڑھیں:خاموشی کا فن

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جائے گا میں عمران خان کا وزیر ہوں تو میں ان کی رائے کے ساتھ ہی بات کرتا ہوں، آصف علی زرداری اور ان کے ساتھی تین چار مہینے میں پلی بارگین کر لیں گے ، حقیقت یہ ہے کہ پلی بارگین ہو رہی ہے اور نواز شریف بھی باہر جا رہے ہیں ۔ عمران خان اپوزیشن کے دباﺅ میں آنے والے نہیں۔ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ فوج اور حکومت اس وقت ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں ۔ دونوں طاقتیں پاکستان کی اکانومی کو آگے لے کر جانا چاہتی ہےں ۔ نواز شریف اس وقت گلے پڑ رہا تھا ان سے وصولی کرنا چاہتے تھے ایسی صورت میں الٹا وہ ہم سے وصول کرنے کے چکر میں تھے اگر نواز شریف کو کچھ ہوتا ہے تو اس کا سارا ملبہ حکومت پر پڑے ۔ اسی لئے عمران خان نے کہا کہ میں ضمانت نہیں دے سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ ہے کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جائے گا ۔ میں عمران خان کا وزیر ہوں تو میں ان کی رائے کے ساتھ ہی بات کرتا ہوں ۔ مسلم لیگ کی جو تباہی ہوئی ہے اس کا سہرا مریم نواز کے سر ہے ۔ ان پرکیسز ختم نہیں ہوئے یہ سب لوگ ضمانت پر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست کو دھرنے کی وجہ سے نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ اگر یہ ایک مہینہ بھی بیٹھے رہیں تو حکومت کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔

شیخ رشید نے کہا کہ آصف علی زرداری اور ان کے ساتھی تین چار مہینے میں پلی بارگین کر لیں گے ۔ حقیقت یہ ہے کہ پلی بارگین ہو رہی ہے اور نواز شریف بھی باہر جا رہے ہیں ۔ عمران خان اپوزیشن کے دباﺅ میں آنے والے نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اصل کیسز حمزہ شہباز ، سلمان شہباز اور خورشید شاہ کا ہے ۔ یہ تین کیسز اہم ہیں اس لئے شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں ۔ انہوں نے یہ فائدہ اٹھایا کہ تمام اب جیل سے باہر ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت سیاست نواز شریف کی ہے شہباز شریف کی پارٹی میں اب وہ حیثیت نہیں رہی ۔


ای پیپر