بابری مسجد فیصلے نے سکھوں کی خوشیاں چھین لیں، شاہ محمودقریشی
09 نومبر 2019 (16:18) 2019-11-09

اسلام آباد :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بابری مسجد کیس پر سنائے جانے والے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے نے سکھ برادی کی خوشیاں چھین لیں ۔اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بابری مسجد کیس کا فیصلہ کرتارپور راہداری کے افتتاح کے دن ہی سنانا سکھ برادی کے خلاف ایک سازش ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بابری مسجد کیس کا فیصلہ سنانے کے لیے بھارتی سپریم کورٹ پر بے پناہ دباﺅتھا، بھارتی سپریم کورٹ نے نئی بحث کا آغاز کردیا جبکہ گاندھی اورنہروکا بھارت دفن ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ مودی کی سیاست نفرت کی سیاست ہے،نفرت کے بیج بونا بہت خطرناک کھیل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بابری مسجد کی زمین ہندوﺅں کو دینے کے فیصلے کے بعد بھارت میں مسلمانوں پر مزید دباﺅبڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرپرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، مقبوضہ کشمیرمسئلے پرپاکستان کا بچہ بچہ کھڑا ہے۔


ای پیپر