جواب عرض ہے!
09 نومبر 2019 2019-11-09

٭ دھرنے کا معاملہ طے ہو جائے گا۔ (وزیر اعظم عمران خان)

O کیونکہ میرے دھرنے کا معاملہ بھی طے ہوگیا تھا!

٭ استعفیٰ لئے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔ (مولانا فضل الرحمن)

O استعفیٰ نہ ہوا ” حلوہ“ ہو گیا!

٭ عمران خان نے کرتارپور راہداری سے سکھ برادری کے دِل جیت لئے ہیں۔ ( وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار)

O لہٰذا مجھے پورا یقین ہے اِس بیان سے میں بھی اُن کا دِل جیت لُوں گا!

٭ وزیر اعظم نے وفاقی وزراءکو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کر دی۔ ( ایک خبر)

O اب وفاقی وزراءکو چاہیے یہی ہدایت وہ وزیر اعظم کو کر دیں!

٭ مولانا فضل الرحمن بہت جلد ” آﺅٹ “ ہو جائیں گے۔ (فردوس عاشق اعوان)

O اور اُن کی ”وکٹ“ میں لُوں گی!

٭ عمران خان معاملات کو بہت سمجھداری سے چلا رہے ہیں۔ ( وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید)

O جِس کا واضح ثبوت یہ ہے ریلوے کی تباہی کے باوجود وہ مجھ سے استعفیٰ نہیں لے رہے!

٭ قرضوں کی واپسی کے ریکارڈ توڑیں گے۔ (وفاقی وزیر حماد اظہر)

O فی الحال دِل توڑنے سے ہمیں فرصت نہیں مل رہی !

٭ نواز شریف کے بیرون ملک علاج کا راستہ نکل سکتا ہے ۔ ( وفاقی وزیر داخلہ (ر) اعجاز شاہ)

O اور اگر وہ مجھے وفاقی وزیر رکھنے کی یقین دہانی کروا دیں تو اُن کی حکومت کا راستہ بھی نکل سکتا ہے !

٭ ہم مولانا کے ساتھ دھوکہ نہیں کریںگے۔ (بلاول بھٹو زرداری)

O البتہ مولانا ہمارے ساتھ جو چاہیں کر سکتے ہیں!

٭ آصف زرداری حکومت کے آگے جُھکنے کے لئے تیار نہیں۔ ( سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی)

O کیونکہ اِس سے اُن کے کمر درد میں مزید اضافہ ہو جائے گا!

٭ فوج حکومت کے احکامات کی پابند ہے ۔ (ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور)

O کیونکہ حکومت بھی فوج کے احکامات کی پابند ہے !

٭ جتنا بڑا معاشی بحران ہمیں ملا کسی کو نہیںملا۔ (فردوس عاشق اعوان)

O اچھا تو وہ معاشی بحران تھا؟؟؟

٭ ہماری حکومت کمزور نہیں ہے ۔ ( وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک)

O کمزور صِرف میں ہوں!

٭ دھرنوں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ (وفاقی وزیر زرتاج گُل)

O کیونکہ ہم نے دھرنے دے کے دیکھ لیا ہوا ہے !

٭ کرتار پور راہداری سے بغیر پاسپورٹ اینٹری انتہائی غلط فیصلہ ہے ۔( چودھری نثار علی خان)

O اور مجھے یوں محسوس ہوتا ہے یہ فیصلہ میں نے کیا ہے !

٭ مذموم مقاصد کے لیے امن ختم نہیں کرنے دیںگے۔ (آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ)

O البتہ اگر کوئی حکومت ختم کرنا چاہتی ہے تو اُس کی مرضی!

٭ عمران خان کا کوئی متبادل نہیں۔ (وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری)

O وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی نہیں؟؟؟!

٭ سیاسی و مذہبی جماعتوں میں دراڑڈالنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ ( مذہبی رہنما حافظ حسین احمد)

O اور ہمیں فکر یہ ہے کہیںیہ کوششیں ناکام نہ ہو جائیں!

٭ ہم جمہوریت کو مرنے نہیں دیں گے۔ (وفاقی وزیر شیخ رشید احمد)

O ہم صِرف ضمیر کو مرنے دیتے ہیں!

٭ ہم مولانا فضل الرحمن کو منانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ (چوہدری پرویز الٰہی)

O مسئلہ یہ ہے مراد سعید نہیں مان رہا!

٭ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس پھر کم ہوگئے۔ (ایک خبر)

O البتہ دولت ذرا کم نہیں ہوئی!

٭ مولانا مطالبات جتنے مرضی کرلیں بالآخر پچیس پچاس میں کام ہو جائے گا۔ ( معاون خصوصی وزیر اعظم عثمان ڈار)

O لگتا ہے آپ نے مولانا کو فردوس عاشق اعوان سمجھ رکھا ہے !

٭ نواز شریف ڈیل کر کے باہر نہیں جائیں گے۔ (شہباز شریف)

O لہٰذا میرے وزیر اعظم بننے کا فی الحال کوئی چانس نہیں!

٭ سب کو جیل بھیجوں گا۔ ( وزیر اعظم عمران خان)

O اور ہوسکتا ہے آخر میں خود بھی چلے جاﺅں!

٭ عمران خان کو این آر او نہیںدیںگے۔ (نون لیگی رہنما مریم اورنگ زیب)

O وہ این آر او لیتا بھی نہیں!

٭ مولانا معاہدہ تسلیم نہیں کر رہے، مسلمان کی کوئی زبان ہوتی ہے ۔ (وفاقی وزیر پرویز خٹک)

O اِس کا مطلب ہے آپ اپنے وزیر اعظم کو مسلمان نہیں سمجھتے؟؟!

٭ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق علیل ہوگئے۔ (ایک خبر)

O مزید ”ذلیل“ ہونے سے ”علیل“ ہونا کہیں بہتر ہے !

٭ ڈینگی پر بہت جلد قابو پالیں گے۔ (وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد)

O فی الحال ڈینگی نے ہم پر قابو پایا ہوا ہے !

٭ ملک میں صاف شفاف انتخابات ہونے چاہئیں۔ (رہنما پیپلز پارٹی قمر الزمان کائرہ)

O کیونکہ پیپلز پارٹی کا صفایا صرف صاف شفاف انتخابات کے نتیجے میں ہی ہوسکتا ہے !

٭ اپوزیشن گندی سیاست کر رہی ہے

O جبکہ ہم حکومت گندی کر رہے ہیں!

٭ وزیر اعظم کا بھارت سے بہتر تعلقات پر فوکس رہا ہے ۔ (صدر مملکت عارف علوی)

O جبکہ میرا صرف دانت نکالنے پر فوکس رہا ہے !

٭ اپوزیشن دیوار پر لکھا پڑھ لے۔ (وزیر اعلیٰ پنجاب بزدار)

O کیونکہ میں دیوار پر لکھا بھی نہیں پڑھ سکتا!

٭ صدرعارف علوی کا لاہور کے شاہی حمام کا دورہ۔ (ایک خبر)

O اِس حمام میں سبھی ننگے ہیں!

٭ اپوزیشن کرپشن بچانے کی سرتوڑ کوشش کر رہی ہے ۔ (وفاقی وزیر مراد سعید)

O اور میں عزت بچانے کی سر توڑ کوشش بالکل نہیں کر رہا !

٭ میں اچھی زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔ (گلوکارہ رابی پیر زادہ)

O لہٰذا میں نے جو کچھ کیا، میں چاہتی ہوں لوگ بھی اچھی زندگی گزاریں!

٭ حکومت کو آکسیجن دینے والے سلنڈر خالی ہوچکے ہیں۔ (راہنما نون لیگ عظمیٰ بخاری)

O لگتا ہے آپ کا سلنڈروں کا بزنس ہے !

٭ عمران خان بڑے مضبوط اعصاب کے مالک ہیں۔ (سینیٹر پی ٹی آئی فیصل جاوید)

O یہ بات مجھے مراد سعید نے بتائی تھی!

٭ موجودہ حکومت کے آنے سے دس لاکھ لوگ بے روز گار ہوگئے ہیں۔ ( مولانا فضل الرحمن)

O اِن دس لاکھ لوگوں میں ، میں بھی شامل ہوں!

٭ مولانا فضل الرحمن اداروں کے خلاف غلط زبان استعمال کر رہے ہیں۔ (فردوس عاشق اعوان)

O اُنہیں چاہیے زبان کے صحیح استعمال کے لئے مجھ سے رابطہ کریں!


ای پیپر