پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میں شکست دیدی
09 نومبر 2018 (23:37) 2018-11-09

ابو ظہبی : پاکستان نے نیوزی لینڈ کے 209رنز کا تعاقب کرتے ہوئے 6وکٹوں سے فتح حاصل کر لی ،دوسرا ون ڈے جیت کر پاکستان نے سیریز 1-1سے برابر کر دی ۔


نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 9 وکٹ پر 209رنز بنائے ،پاکستانی اوپنرز نے محتاط بیٹنگ کر تے ہوئے 210رنز 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔

پاکستان نے 41ویں اوورز میں 209رنز کا ہدف پورا کر لیا ، پاکستان کی طرف سے بہترین بیٹنگ کر تے ہوئے فخر زمان نے 88اور با بر اعظم نے 46رنز سکور کیا ۔

اس فتح کے ساتھ پاکستان سیریز میں واپس آگیا ہے اور اب ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ اتوار کو کھیلا جائے گا۔


ای پیپر