Source : Social Media

حکومت کی طرف سے بلاول بھٹو کو اے پی سی کا چیئرمین بنانے کی پیشکش
09 نومبر 2018 (22:49) 2018-11-09

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے بلاول بھٹو کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی(پی اے سی) کا چیئرمین بنانے کی پیشکش کی جسے بلاول نے ٹھکرا دیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایک وفاقی وزیر نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین بننے کی پیشکش کی تھی تاہم بلاول بھٹو نے پیشکش قبول کرنے سے معذرت کرلی۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے واضح کر دیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو چیئرمین پی اے سی بنانے کی روایت ہم نے ڈالی تھی، اب ہم اپنی ہی روایت کی خود خلاف ورزی کیسے کرسکتے ہیں؟ اس لیے اپوزیشن لیڈر ہی چیئرمین پی اے سی بن سکتے ہیں۔

رہنما پی پی نے کہاکہ حکومت نے یہ بھی پیشکش کی کہ شہباز شریف کے علاوہ کسی کو بھی چیئرمین پی اے سی بنایا جائے تاہم چیئرمین پیپلز پارٹی نے اس پیشکش کو بھی قبول کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایک بار پھر اپوزیشن کو تقسیم کرنا چاہتی ہے۔


ای پیپر