فوٹو: فائل

پی ایس ایل ڈرافٹ،دنیائے کرکٹ کے بڑے کھلاڑیوں کی شرکت
09 نومبر 2018 (20:06) 2018-11-09

لاہور: پی ایس ایل ڈرافٹ میں 682 کرکٹرز دستیاب ہوں گے،بھارت کے سوا تمام ٹیسٹ ممالک اور دیگر کئی کرکٹنگ اقوام کے پلیئرز فہرست میں موجود ہیں،پروٹیز سپر سٹار اے بی ڈی ویلیئرز 2 ہفتے کےلئے دستیاب ہوں گے جبکہ سابق کینگرو کپتان سٹیو سمتھ نے صرف یو اے ای میں میچز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

ڈرافٹ میں مجموعی طور پر682 کرکٹرز دستیاب ہونگے،ان میں 371 غیرملکی اور311 مقامی ہیں،بھارت کے سوا تمام ٹیسٹ ممالک جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، افغانستان، سری لنکا،زمبابوے، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کے کھلاڑی ڈرافٹ کا حصہ بنیں گے۔ہالینڈ، امریکا، نیپال، کینیڈا، کینیا، سکاٹ لینڈ، یو اے ای، ہانگ کانگ اور اومان کے کرکٹرز بھی فہرست میں موجود ہیں، جنوبی افریقی سٹار اے بی ڈی ویلیئرز 2 ہفتے کیلئے دستیاب ہوں گے، سٹیو سمتھ نے صرف یو اے ای میں شیڈول 8،9میچز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، کرس لین اور برینڈن میکولم 17 فروری کو بگ بیش فائنل کے بعد دستیاب ہوں گے۔

لیوک رونکی پورا ایونٹ کھیلیں گے،کولن منرو 20 فروری کو نیوزی لینڈ کی بنگلہ دیش سے سیریز ختم ہونے کے بعد پی ایس ایل میں جلوہ گر ہونگے، افغانستان کے راشد خان بگ بیش فائنل کے بعد دستیاب ہیں البتہ اگر قومی ٹیم کی آئرلینڈ سے سیریز شیڈول ہو گئی تو پھر انھیں تاریخیں دیکھ کر فیصلہ کرنا ہوگا۔یاد رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل4 پلیئرز ڈرافٹ کی کیٹیگریز تیار کرنے کے سلسلے میں اجلاس ہوا، لاہور قلندرز کے عمر اکمل پہلے پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل تھے مگر اس بار تاحال انکے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اسکی وجہ بیٹسمین کی جانب سے فکسنگ الزامات کی آئی سی سی تحقیقات بنیں، انکی فرنچائز انھیں گولڈ کیٹیگری میں رکھنا چاہتی ہے مگر دیگر نے پلاٹینیم کا ہی تجویز کیا ہے۔

فخر زمان پلاٹینیم، یاسر شاہ ڈائمنڈ، بلال آصف، سہیل خان، عامر یامین، شاہین شاہ آفریدی، رضا حسن، بلاول بھٹی گولڈ، سہیل اختر، آغا سلمان، گلریز صدف، سلمان ارشد اور عمران خان جونیئر سلور جبکہ غلام مدثر ایمرجنگ کیٹیگری میں موجود ہیں۔اسلام آباد یونائٹیڈ کے شاداب خان اور فہیم اشرف پلاٹینیم، محمد سمیع ، رومان رئیس اور آصف علی ڈائمنڈ، حسین طلعت گولڈ، احمد بٹ، ظفر گوہر، صاحبزادہ فرحان، محمد حسن اور وقاص مقصود سلور، محمد حسنین اور روحیل نذیر ایمرجنگ میں شامل ہیں، پہلے گولڈ میں شامل افتخار احمد کی کیٹیگری کا ابھی مزید جائزہ لیا جائےگا۔

کراچی کنگز کے شاہد آفریدی، محمد عامر اور بابر اعظم پلاٹینیم، عماد وسیم اور عثمان شنواری ڈائمنڈ، محمد رضوان، خرم منظور، مختار احمد اور ذوالفقار بابر گولڈ، اسامہ میر، تابش خان ، محمد عرفان جونیئر، سیف اللہ بنگش ، دانش عزیز سلور، حسن محسن، محمد طحہ اور مشتاق احمد کلہوڑو ایمرجنگ کیٹیگری میں موجود ہیں۔ملتان سلطانز کے شعیب ملک اور محمد عرفان پلاٹینیم، سہیل تنویر اور جنید خان ڈائمنڈ، احمد شہزاد، صہیب مقصود، محمد عباس، شان مسعود اور عمر گل گولڈ، کاشف بھٹی ، محمد عرفان خان، سیف بدر، عثمان صدیق سلور اور عبداللہ شفیق ایمرجنگ میں شامل ہیں۔

پشاور زلمی کے وہاب ریاض، محمد حفیظ، کامران اکمل اور حسن علی پلاٹینیم، محمد اصغر اور حارث سہیل گولڈ، عمید آصف، حماد اعظم، سعد نسیم، تیمور سلطان،خالد عثمان، خوشدل شاہ سلور، ثمین گل، ابتسام شیخ اور محمد عارف ایمرجنگ کیٹیگری میں موجود ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد پلاٹینیم، محمد نواز ڈائمنڈ، اسد شفیق، راحت علی، عمر امین، انور علی اور حسان خان گولڈ، رمیز راجہ جونیئر، سعد علی ،میر حمزہ، سعود شکیل، فراز احمد خان سلور ، محمد اعظم خان اور محمد جنید ایمرجنگ میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 4کے لیے ڈرافٹ کا انعقاد 20نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا ۔


ای پیپر