فوٹو: فائل

چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کی تعیناتی‘وزیراعظم کا خواجہ آصف کے نام پر اظہار برہمی
09 نومبر 2018 (19:40) 2018-11-09

اسلام آباد: چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی(پی اے سی ) کی تعیناتی پر وزیراعظم عمران خان نے خواجہ آصف کا نام مسترد کردیا اور اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا منی لانڈرنگ میں ملوث شخص کواہم عہدہ کیسے دے سکتے ہیں‘خواجہ آصف کے نام پر مشاورت بھی نہ کیا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی جماعت تحریک انصاف نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی(پی اے سی ) کی تعیناتی پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ آصف کے ناموں پر غور کیا ، وزیراعظم عمران خان نے خواجہ آصف کا نام مسترد کردیا۔خواجہ آصف کا نام زیر بحث لانے پر وزیراعظم عمران خان نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا منی لانڈرنگ میں ملوث شخص کواہم عہدہ کیسے دے سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے خواجہ آصف کے نام پرمشاورت سے بھی روک دیا اور کہا خواجہ آصف کے نا م پرکسی قسم کی مشاورت نہ کی جائے، پی اے سی چیئرمین کیلئے شہرت کے پارلیمنٹیرین کوترجیح دیں۔واضح رہے کہ حکومت نے پبلک اکاونٹس کمیٹی سے متعلق لچک دکھاتے ہوئے پی اے سی کے چیئر مین کے لیے اپوزیشن سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اپوزیشن سے رابطے کی منظوری دی تھی۔

فاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے پراعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف کے منصوبوں کی تحقیقات وہ کیسے کریں گے۔


ای پیپر