عامر خان کی ’’ٹھگ آف ہندوستان ‘‘ کو شائقین نے مسترد کر دیا
09 نومبر 2018 (18:22) 2018-11-09

ممبئی : بالی ووڈ کی رواں سال کی سب سے مہنگی فلم ٹھگ آف ہندوستان شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام ہوگئی‘ تجزیہ کاروں نے اوسط درجے کی فلم قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق دیوالی کے موقع پر بھارت سمیت دنیا بھر میں عامر خان اور امیتابھ بچن کی ٹھگ آف ہندوستان ریلیز کی گئی۔ ریلیز سے قبل فلم سے متعلق بے شمار دعوے کیے گئے تھے تاہم فلم دیکھ کر شائقین کو شدید مایوسی ہوئی کیونکہ فلم ان کی توقعات پر پوری نہیں اتری۔مداحوں کی ایک بڑی تعداد فلم کی ناکامی پر ناراض نظر آرہی ہے ۔ بھارتی فلمی نقادوں نے ٹھگ آف ہندوستان کو مایوس کن قراردیتے ہوئے اوسط درجے کی فلم قرار دے دیا ہے۔واضح رہے کہ 325 کروڑ کے بجٹ سے بنائی گئی فلم ٹھگ آف ہندوستان رواں سال کی مہنگی ترین فلم ہے۔


ای پیپر