لاہور ہائیکورٹ میں بھارتی فلموں کی پابندی پر بحث کیلئے وکلا طلب
09 نومبر 2018 (18:05) 2018-11-09

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے بھارتی فلموں پر پابندی کی درخواست پر فریقین کے وکلاء کو 13نومبر کو بحث کے لئے طلب کرلیا‘ درخواست میں استدعا کی گئی کہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پر پابندی لگائی جائے۔

لاہور ہائیکورٹ میں بھارتی فلموں پر پابندی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کو 13نومبر کو بحث کے لئے طلب کرلیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ غیر قانونی بھارتی فلموں کو پاکستان میں دکھایا جارہا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پر پابندی لگائی جائے۔ 


ای پیپر