حکومت لاپتہ افراد کے معاملے پر خاموش نہیں رہے گی : فواد چوہدری
09 نومبر 2018 (16:48) 2018-11-09

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نےقومی اسمبلی میں دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ حکومت لاپتہ افراد کے معاملے پر خاموش نہیں رہے گی ۔ انہوں نے پولیس کے لاپتہ ایس ایس پی طاہر داوڑ کی گمشدگی یا اغواء کے بارے میں وزارت داخلہ سے رپورٹ لے کر ایوان میں پیش کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

قومی اسمبلی میں یہ معاملہ شمالی وزیرستان سے رکن محسن داوڑ نے اٹھایا تھا۔ اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوا۔ وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے یقین دہانی کروائی کہ سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پولیس اسلام آباد سے طاہر داوڑ کی گمشدگی کے بارے میں رپورٹ لی جائے گی ۔ یقین رکھیں یہ حکومت ماضی کی حکومتوں کی طرح کا رویہ اختیار نہیں کرے گی ۔ پاکستان تحریک انصاف کا لاپتہ افراد کے معاملہ پر واضح موقف ہے۔ حکومت لاپتہ افراد کیلئے خاموش نہیں رہے گی ۔


ای پیپر