فوٹوبشکریہ فیس بک

وزیراعظم نے صوبوں کو پولیو کے خاتمے کیخلاف مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی
09 نومبر 2018 (16:07) 2018-11-09

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پولیو کے خاتمے کو قومی فرض قرار دیتے ہوئے صوبوں کو اس موذی مرض کے خلاف مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیرصدارت قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، وزیر صحت عامر محمود کیانی، صوبائی چیف سیکریٹریز اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

اس اجلاس میں تمام وزرائے اعلیٰ نے صوبوں میں پولیو کی روک تھام کے اقدامات کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے صوبوں کو پولیو کے خلاف مہم کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاق صوبوں کو ہر ممکن سہولیات اور مدد فراہم کرے گا۔

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر