فوٹوبشکریہ فیس بک

پاناما لیکس میں شامل کمپنیوں سے 6.2 ارب روپے وصول کر لیے: اسد عمر
09 نومبر 2018 (15:44) 2018-11-09

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاناما لیکس میں شامل پاکستانیوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ اب تک 6 ارب 20 کروڑ روپے کی وصولیاں کی گئی ہیں۔

پاناما لیکس میں شامل پاکستانیوں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں۔ وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ پاناما لیکس میں 444 پاکستانیوں کے نام شامل ہیں۔ 294 افراد کو نوٹس جاری کئے گئے اور 150 افراد کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

تحریری جواب میں مزید کہا گہا کہ پانامہ لیکس میں شامل 12 افراد وفات پا چکے اور 4 پاکستانی شہری نہیں رہے۔ 10 ارب 90 کروڑ روپے کی کرپشن کے 15 کیس حتمی مرحلے میں ہیں۔ اب تک 6 ارب 20 کروڑ روپے کی وصولیاں کی گئی ہیں۔ تحقیقات میں مدد کیلئے ایف بی آر نے او ای سی ڈی سے بھی مدد مانگی ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر