فوٹوبشکریہ فیس بک

ڈی جی نیب لاہور کے انٹرویو کیخلاف تحریک استحقاق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
09 نومبر 2018 (14:29) 2018-11-09

اسلام آباد: ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف اتنے ثبوت ہیں کہ ہم مطمئن ہیں۔ رواں ماہ ہی ریفرنس دائر کردینگے۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے کہا کہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کیخلاف پیراگون میں بڑے ثبوت حاصل کرلیے ہیں اسلیے دونوں بھائیوں کو عدالت میں ہی گرفتار کریں گے۔

ڈی جی نیب لاہور کے بیانات کی گونج ایوان میں بھی سنائی دی۔ اپوزیشن نے شہزاد سلیم کے انٹرویو کے خلاف تحریک استحقاق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔ تحریک استحقاق میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈی جی نیب نے چیئرمین نیب کی منشا سے ٹی وی چینلز کو انٹرویو دیا، خفیہ تحقیقات اور ستاویزات میڈیا پر دکھا کر ارکان اسمبلی کی ساکھ مجروح کرنے کی کوشش کی۔ معاملے پر تحریک استحقاق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نیب افسر نے میڈیا ٹرائل کیا اور یہ حکومت اور نیب کا گٹھ جوڑ ہے۔ پیپلزپارٹی رہنما نوید قمر بولے اگر ممبران کی میڈیا ٹرائل کا اجازت دی تو یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ متحدہ مجلس عمل نے بھی تحریک استحقاق کی حمایت کردی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر