فوٹوبشکریہ فیس بک

ابوظہبی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج مد مقابل ہوں گی
09 نومبر 2018 (11:27) 2018-11-09

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج ابوظہبی میں دوسرے ون ڈے میں مد مقابل ہوں گی۔

تین میچز کی سیریز میں کیویز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دی تھی۔ 266 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 219 رنز پر آل آوٹ ہو گئی تھی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے شاندار ہیٹ ٹرک کی۔ دوسرا میچ بھی شیخ زید اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان بائیں گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے جس کے بعد اوپننگ بلے باز کو ٹیسٹ سیریز میں آرام کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔

 


ای پیپر