China Rocket,Pakistan China,Maldeep
09 May 2021 (20:46) 2021-05-09

بیجنگ:خلا میں بھیجے گئے چین کے راکٹ کا ملبہ جزائر مالدیپ کے نزدیک بحرہند میں گر گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی راکٹ کے ملبے کا زیادہ تر حصہ خلا میں ہی جل گیا تھا ،چینی حکام کا کہنا ہے کہ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ راکٹ کا ملبہ مالدیپ کے کسی جزیرے پر بھی گرا ہے یا نہیں۔

چین کی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ چینی راکٹ کا بہت بڑا حصہ اتوار کو زمین کی فضا میں داخل ہونے کے بعد بحر ہند میں جا کر بکھر گیا،چینی سپیس انجینئرنگ آفس نے بحر ہند میں مالدیپ کے پاس ملبہ گرنے کی جگہ کی نشاندہی بھی کی ہے،سپیس انجینئرنگ آفس نے یہ بھی بتایا کہ راکٹ کا زیادہ تر حصہ زمین کے مدار میں دوبارہ داخل ہونے پر تباہ ہو کر بکھر گیا تھا۔

مانیٹرنگ سروس کے ادارے سپیس ٹریک، جو امریکی فوج کا ڈیٹا استعمال کرتا ہے، نے بھی راکٹ کے زمین کے مدار میں داخل ہونے کی تصدیق کی ہے۔

خیال رہے کہ چینی راکٹ فائیو بی میں ماڈیول 29 اپریل کو خلا میں بھیجا گیا تھا، اس راکٹ کا 23 ٹن وزنی بوسٹر شروع میں گرنے کے بجائے مدار تک چلا گیا تھا جب کہ عام طور پر راکٹ کے بوسٹر اسٹیج لانچنگ کے فوری بعد ہی زمین کی جانب واپس لوٹ آتے ہیں


ای پیپر