چین سے کورونا وائرس کی ویکسئن کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی
سورس:   file photo
09 May 2021 (19:44) 2021-05-09

اسلام آباد،چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائنز پی آئی اے کا خصوصی طیارہ سائنو ویک ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں لے کر اسلام آباد پہنچا ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤکی ویکسین کی کل 15 کھیپیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اب تک  35 لاکھ  سے زائد شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی جاسکی ہے۔

دوسری طرف حکومت کی طرف عید کی چھٹیوں میں کورونا ایس اوپیز کو فالو کرنے کی بار بار تاکید کی جارہی ہے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے ۔ 


ای پیپر