ChinaPakistan,Global pandemic, deadly virus, Pakistan, NCOC, lockdown
09 May 2021 (19:39) 2021-05-09

عالمی وبا کی تیسری لہر نے جہا ں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے وہیں بھارت اور پاکستان بھی اس تیسری لہر سے بُری طرح متاثر ہو رہے ہیں ،تیسری لہر کے آتے ہی پاکستان کو چین کی طرف سے ایک کے بعد ایک بڑی ویکسین کی کھیپ ملنا شروع ہو چکی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائنز پی آئی اے کا خصوصی طیارہ سائنو ویک ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں لے کر اسلام آباد پہنچا ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤکی ویکسین کی کل 15 کھیپیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اب تک 35 لاکھ سے کچھ زیادہ شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی جاسکی ہے۔

دوسری طرف  وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا پھیلاؤ میں کمی آرہی ہے ، ہسپتالوں میں جتنے مریض آرہے ہیں اتنے صحت مند بھی ہو رہے ہیں ۔ ہسپتالوں میں مریضوں کےلیے بیڈز کی کمی نہیں ۔

 ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ایک ہفتے کی پابندیوں سے لوگوں کو مشکلات ہیں لیکن ان پابندیوں سے لاکھوں لوگوں کی جانیں بچ رہی ہیں ۔ چاند رات پر مکمل پابندی ہوگی ۔ جہاں ایس اوپیز پر عملدرآمد کیا گیا وہاں کورونا کیسز کم ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل اسٹورز ، فوڈ پوائنٹس ، پٹرول پمپس پر پابندی نہیں ، اس کے علاوہ ضروری اشیا کی دکانوں پر شام 6 بجے تک پابندی نہیں ۔ کلچرل اور اسپورٹس سمیت ہر ایونٹ پر مکمل پابندی ہے ۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ پر کل شام 6 بجے پابندی لگے گی ۔ 10 مئی شام 6 بجے سے 15 مئی صبح 6 بجے تک پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہو گی ۔


ای پیپر