Bilawal Bhutto,Chairmain Peoples Party,Zardari,BB,Benazir Bhutto
09 May 2021 (17:24) 2021-05-09

 اسلام آباد :چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ماؤں کے عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہاری جنت تمہاری ماں کے قدموں تلے ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ہمراہ گزارے کچھ حسین اور نایاب لمحوں کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہیں۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئیں کچھ تصاویر بلاول بھٹو زرداری کے بچپن کے دنوں کی ہیں۔بلاول بھٹو نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تمہاری جنت تمہاری ماں کے قدموں تلے ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ماؤں کے عالمی دن پر دنیا بھر کی تمام ماؤں کو نیک تمنائیں۔


ای پیپر