Eid Moon,Eid Chand,Eid ul Fitar
09 May 2021 (15:54) 2021-05-09

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے اطلاعات فوادچوہدری نے بالآخر شوال کے چاند نظر آنے سے متعلق بڑی خبر دیدی ،فوادچوہدری کا کہنا ہے شوال کا چاند 13مئی نظر آنے کے واضح امکانات موجود ہیں جس کے بعد عید الفطر 14 مئی بروز جمعہ کو ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں شوال کے چاند کے نظر آنے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا وزارت سائنس کیلنڈراوررویت ایپ کےمطابق شوال کا چاند13مئی کو نظرآئےگا اور عیدالفطر14مئی بروزجمعہ کو ہوگی،انہوں نے ٹویٹ کیا کہ عید کاحتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی نےکرنا ہے۔

عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ 29 رمضان المبارک کو اسلام آباد میں ہوگا،اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کریں گے جس میں ملک بھر سے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں اکٹھی کی جائیں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو رات 12 بجے کے بعد ہوگی، اس لیے بدھ کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔


ای پیپر