118 patients, coronavirus, Pakistan, PTI government, PM Imran Khan, NCOC
09 May 2021 (08:01) 2021-05-09

لاہور: پاکستان میں کورونا کے وار جاری ، مزید 118 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 18 ہزار 915 ہو گئی ۔

24 گھنٹے کے دوران ملک میں 3 ہزار 785 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 40 ہزار 736 ٹیسٹ کئے گئے ۔ نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.29 فیصد رہی ۔

دوسری جانب بھات میں کورونا کا بحران سنگین تر ہونے لگا ، ایک ہی دن میں کورونا کے 4 لاکھ 1 ہزار 78 کیسز رپورٹ ، 4 ہزار 1 سو 87 افراد ہلاک ۔

بھارتی ریاستوں مدھیا پردیش ، بِہار ، چھتیس گڑھ اور 'گووا' کے بعد تامل ناڈو میں بھی 2 ہفتے کا لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ۔

ادھر ، کورونا کی تشویشناک صورتحال کے باوجود نریندر مودی کی جانب سے ایک اشاریہ 8 ارب ڈالر کی لاگت سے پارلیمنٹ کی عمارت اور رہائش گاہ کی تعمیر پر شدید تنقید کی جارہی ہے ۔

اپوزیشن پارٹی کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے ان تعمیرات کو مجرمانہ خرچ قرار دیا ، کہا مودی کو اندھا تکبر چھوڑ کر عوام کی زندگیوں کو بچانے کے اقدامات پر زور دینا چاہیے ۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی مودی پر طنز کیا ۔


ای پیپر