لاک ڈائون میں نرمی کر دی گئی ،تفصیلی خبر
09 May 2020 (21:06) 2020-05-09

لاہور :حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں لاک ڈائون کو اکتیس مئی تک توسیع کر دی ۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق صوبے کے تمام بڑے شاپنگ مالز اور تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رہیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب میں تمام چھوٹی دکانیں ہفتے میں 4 دن کھلیں گی، جن میں الیکٹرانکس، اسٹیل، ایلومونیم، حجام کی دکانیں، بیوٹی پارلر ، سیلون، تندور، گروسری اور جنرل اسٹور صبح 9 سے شام پانچ بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق حجام،سلون، بیوٹی پارلراورجمنیزیم کھول دیئےگئے، علاوہ ازیں کنسٹریکشن انڈسٹریز کو ایس اوپیز کے تحت کھولنےکی اجازت ہوگی۔


ای پیپر