پنجاب میں تین دن مکمل لاک ڈائون
09 May 2020 (16:18) 2020-05-09

لاہور :وزیر اطلاعات پنجاب فیا ض الحسن چوہان نے پنجاب میں لاک ڈائون کے حوالے سے تفصیلی خبر دیتے ہوئے کہا کہ بڑے پلازے اور شاپنگ مالز ہفتے کے سات دن بند رہینگے ۔

فیا ض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب میں تین دن جمعہ ،ہفتہ ،اتوار مکمل لاک ڈائون ہوگا ،چار دن پیر منگل ،بدھ ،جمعرات لاک ڈائون میں نرمی ہو گی ،جس میں تمام دکانیں اور بازار کھلیں رہینگے ۔

پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں 4 روز نرمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ صوبے میں پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی، جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے دنوں میں دکانیں اور کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی، جبکہ پنجاب بھر میں تین دن جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔

صوبے میں پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی۔لیکن لاک ڈاؤن میں نرمی کے دنوں میں بھی شاپنگ مالزاور بڑے پلازے بند رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں ابھی فی الحال6 بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔


ای پیپر