اسد عمر کو ایک دفعہ پھر بڑا عہدہ مل گیا ،نو ٹیفیکشن بھی جاری
09 May 2019 (23:43) 2019-05-09

اسلام آباد :گزشتہ کئی روز سے جاری چہ مگوئیوں کے بعد سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو ایک دفعہ پھر بڑا عہدہ مل گیا ،انہیں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی تشکیل نو کرتے ہوئے کمیٹی کا رکن بنا دیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق سد عمر کو قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا رکن بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، اسد عمر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سید باسط احمد سلطان کی جگہ کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے،سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو کمیٹی کا چیئرمین بنانے کیلئے پیر کے روز اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، انھیں فیض اللہ کی جگہ کمیٹی کا چئیرمین بنایا جائے گا۔

واضح رہے اسد عمر کے استعفیٰ کے بعد پارٹی کے اندر بہت سے سیاسی چہ مگوئیاں گردش کرنے لگ گئیں تھیں ،جس کے بعد متعدد پارٹی رہنماﺅں نے اسد عمر کی حمایت کی اور انہیں حکومت کا حصہ بنانے کی پوری کوشش کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ،اس میں سب سے زیادہ متحرک شیخ رشید نظر آئے جنہوں نے میڈیا میں واضح اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ خود عمران خان سے اسد عمر کی واپسی کیلئے بات کرینگے ۔


ای پیپر