داتا کے در پر حملہ کرنے والے خود کش حملہ آور نے کونسے ملک کے بوٹ پہنے ہوئے تھے ؟
09 May 2019 (23:26) 2019-05-09

لاہور: پنجاب فرانزک ایجنسی نے انکشاف کیاہے کہ خود کش حملہ آور نے بھارت کے بنے ہوئے بوٹ پہن رکھے تھے تاہم فی الحال ابھی تک خودکش حملہ آور کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ، بظاہر حملہ آور تو قبائلی علاقے کا معلوم ہوتاہے یا پھر وہ افغانستان کا شہری بھی ہو سکتا ہے ۔

مےڈےا رپورٹس کے مطابق دہشتگرد کو بڑی تنظیم کا تعاون حاصل تھا خود کو دھماکے سے اڑانے سے قبل جس طرح حملہ آور کا چال چلن اور رویہ اس بات کی طرف اشارہ کرتاہے کہ اسے کوئی مہلک ٹیکہ لگایا گیاہے تاکہ وہ خود کو دھماکے سے اڑانے سے قبل کسی قسم کی گھبراہٹ یا تذبذب کا شکار نہ ہو ۔

اتبدائی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور کی عمر ممکنہ طور پر 14 سے 16 سال کے درمیان ہے ، وہ داتا دربارکی ساتھ ملحقہ گلی سے نکلا اور پولیس کی گاڑی کے سامنے آ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جو کہ دروازے کے سامنے کھڑی تھی ۔

خود کش حملے میں لوکل بنایا گیا دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا جبکہ بال بیرنگ حملہ آور کی جیکٹ میں تھے ۔حملہ آور کا پتا سیف سٹی کیمروں کے ذریعے لگایا گیاہے اور دہشتگرد کی تصویر انسداد دہشتگردی ڈپارمنٹ اور دیگر اداروں کو اس کی ویڈیو فراہم کر دی گئی ہے ۔


ای پیپر