سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر حیران کن ردوبدل
09 May 2019 (23:15) 2019-05-09

کراچی: سونے کی قیمت میں مزید 200 روپے اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 68 ہزارروپے ہوگئی ہے۔دس گرام سونے کی قیمت 172 روپے اضافے کے بعد 58 ہزار300 روپے ہوگئی۔

ایک روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد اس کی فی تولہ قیمت 67100 روپے ہوگئی تھی۔سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونا 257 روپے سے بڑھ کر 57527 روپے کا ہوگیا تھا۔

ایک ماہ قبل پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ سونے کی قیمت میں فی تولہ1000 روپے اضافے کے بعد اس کی قیمت 72 ہزار 200 روپے ہوگئی تھی۔


ای پیپر