منی لانڈرنگ ،سلمان شہباز کاریکارڈ مل گیا ،اہم انکشافا ت
09 May 2019 (21:07) 2019-05-09

لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں نیب لاہور کو سلمان شہباز سے متعلق ایف بی آر، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ریکارڈ موصول ہو گیا، پانچ بینک اکاونٹس سے سلمان شہباز کو 60 کروڑ 30 لاکھ 56 ہزار 870 روپے منتقل کیے گئے۔

جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق نیب لاہور نے سلمان شہباز سے متعلق ایف بی آر، اسٹیٹ بنک اور دیگر بنکوں سے اکاونٹ میں منتقل ہونے والی رقوم کی تفصیلات حاصل کر لیں۔5 بنک اکاونٹس سے سلمان شہباز کو 60 کروڑ 30 لاکھ 56 ہزار 870 روپے منتقل کیے گیے، جبکہ ایک ہی نجی بنک کی مختلف برانچوں سے سلمان شہباز کو 50 کروڑ سے زاید کی رقم منتقل ہوئی۔

نیب ذرائع کے مطابق 5 بنک اکاونٹس ایک نجی کمپنی کے نام تھے جن میں غیر ملکی ترسیلات آتی تھیں، یہ بنک اکاونٹس 2004 سے 2015 کے دوران بنک اکاو¿نٹس کھولے گئے۔

نیب نے کے ایس منی ایکسچینج، بارکلیز بنک، عثمان انٹرنیشنل ایکسچینج یو کے اور ٹی ٹی ٹی منی کارپریشن سے بھی شریف فیملی کو بھاری رقوم منتقل ہونے کا پتہ لگایا ہے۔ نیب لاہور نے آمدن سے زاید اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ سے متعلق شریف فیملی کیخلاف 3 ارب 30 کروڑ کے دستاویزی شواہد حاصل کر لیے ہیں۔


ای پیپر