مسلم لیگ ن کی پیپلزپارٹی کیساتھ بیٹھک ۔۔۔اندرونی کہانی سامنے آگئی
09 May 2019 (20:27) 2019-05-09

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے ملاقات کی ہے جس دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا, اس موقع پر دونوں سیاسی جماعتوں نے پارلیمنٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو مسلم لیگ (ن) کے وفد نے پارلیمنٹ ہاوس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ مسلم لیگ(ن) کی جانب سے وفد میں شاہد خاقان عباسی‘ ایازصادق، خواجہ آصف، سعد رفیق اور مریم اورنگزیب شامل ہوئیں جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے خورشید شاہ اور نوید قمر پارٹی چیئرمین کے ہمراہ موجود تھے۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور چیئرمین پی اے سی کے معاملات پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر دونوں سیاسی جماعتوں نے پارلیمنٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


ای پیپر