عمران خان کیخلاف عالمی سازش بے نقاب ،اہم انکشاف
09 May 2019 (20:06) 2019-05-09

راولپنڈی:وفاقی وزیر شیخ رشید نے عمران خان سے متعلق اہم انکشاف کر تے ہوئے کہا کہ ان کیخلاف عالمی سازش ہو رہی ہے جو وزیر اعظم عمران خان کو کمزور کرنے کیلئے ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے ایک دفعہ پھر بڑی خبر دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو کمزور کرنے کیلئے ایک عالمی سازش ہو رہی ہے ،جو امید کرتے ہیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔

انہوں نے کہا گفتگو کے دوران کہا کہ ہم کہتے ہیں آرام حرام ہے جبکہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ کام حرام ہے ،شیخ رشید نے کہا ایسے ہی لوگوں کیساتھ ہما ری جنگ ہے ،موجودہ حکومت سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کسی چیز کا خسارہ نہیں بڑھا ،انہوں نے کہا اپنے پہلے 8سے 9ماہ میں ناقابل یقین 20ٹرینیں چلائیں اور اس میں حیران کن بات یہ ہے کہ سب کچھ لوکل ہی تیار کیا گیا کوئی چیز بیرون ملک سے نہیں منگوائی گئی۔

شیخ رشید نے کہا کہ سندھ میں ٹرین چلائیں گے جو کافی وقت سے نہیں چلی ہیں، کراچی میں ہم آپ کو ٹریک خالی کرکے دیں گے، شہر قائد میں فاسٹ ٹریک لے کر آرہے ہیں، فاسٹ ٹریک ٹرین کراچی سے سکھر تک جائے گی،وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہم کیوں کوچزاورلوکوموٹیو باہرسے منگوائیں، ہماری کوشش ہوگی سب کچھ یہاں تیار ہو، 8،9 ماہ میں 20 ٹرینیں چلائی ہیں اوران کے لیے کچھ درآمد نہیں کیا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ فریٹ کا ٹارگٹ ابھی پورا نہیں کرسکے، مسافرٹرینوں سے زیادہ کمایا ہے، ایک سال میں فریٹ ٹرینوں کو20 کردیں گے،واضح رہے کہ چند روز قبل شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ 5 درجے تک ملازمین کی تنخواہیں بڑھا دیں، جب غریب کی باری آتی ہے توہرحکومت کہتی ہے خزانہ خالی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کہتے ہیں آرام حرام ہے اورکچھ لوگ کہتے ہیں کام حرام ہے، ہماری ایسے لوگوں کے خلاف جنگ جاری ہے۔


ای پیپر