حکومتی نا اہلی کی سزا عوام بھگت رہے ہیں :بلاول بھٹو
09 May 2019 (17:45) 2019-05-09

اسلام آباد : بلاول بھٹو نے ایک دفعہ پر حکومت پر تنقید کے تیر چلا دئیے ،انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ اس دفعہ آئی ایم ایف ہی آئی ایم ایف سے مذاکرات کرے گا ،پٹرول ،بجلی اور گیس حکومتی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے مہنگے ہوئے ہیں ، حکومتی نا اہلی کی سزا عوام بھگت رہے ہیں ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے وزیر خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر بھی آئی ایم ایف کی مرضی سے لگایا گیا،ایسا کبھی ماضی کی حکومتی میں نہیں ہوا ،عمران خان کو پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کا خیال رکھنا چاہیے ، بلاول بھٹو نے کہا حکومت عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدہ کیوں چھپا رہی ہے، اگر معاہدہ پارلیمنٹ سے پاس نہیں کرایا گیا تو تسلیم نہیں کریں گے،انہوں نے کہا ایسا تو نہیں کہ آئی ایم ایف فیصلے کر رہا ہے ،پٹرول ،بجلی اور گیس حکومتی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے مہنگے ہوئے ہیں ، حکومتی نا اہلی کی سزا عوام بھگت رہے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں ، غریب عوام احتجاج کریں تو جیلوں میں ڈال دیتے ہیں ، یہ کیسا نیا پاکستان ہے، وفاق سے ٹیکس جمع نہیں ہو رہا تو سندھ حکومت سے ہی کچھ سیکھ لے، بلاول نے کہا یہ نیا پاکستان نہیں بلکہ آمر کا پرانا پاکستان ہے ، بلاول نے ایک دفعہ پھر مو¿قف اختیار کیا کہ شدت پسند تنظیموں سے تعلق رکھنے والے وزراءکو اسمبلی سے نکالا جائے ۔


ای پیپر