ورلڈ کپ سکوا ڈ میں تبدیلیاں شروع
09 May 2019 (17:28) 2019-05-09

لندن : ورلڈ کپ کی آمد آمد ،تمام انٹرنیشنل ٹیموں نے تیس مئی تک کی ڈیڈلائن سے قبل ہی اپنی اعلان کردہ ٹیموں میں دوبارہ ردو بدل شروع کر دیا ۔

تیس مئی سے انگلینڈ اور ویلز میں شیڈول ورلڈ کپ میں شریک دس ممالک نے اپنی ٹیموں کا اعلان تیس اپریل سے قبل کر دیا تھا تاہم ان میں تئیس مئی تک تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ ٹیموں میں تبدیلی شروع ہو گئی ہے۔ آسٹریلیانے پیسر جھوئے رچرڈسن کی جگہ کین رچرڈسن کوشامل کر لیا۔ جھوئے کا کندھا یو اے ای میں پاکستان سے سیریز کے دوران زخمی ہو گیا تھا۔ وہ اب تک فٹ نہیں ہوسکے۔

جنوبی افریقی آل راو¿نڈر انرچ نورجے کے انگوٹھے میں پریکٹس کی دوران فریکچر ہو گیا۔ پروٹیز نے کرس مورس کو اسکواڈ میں شامل کر لیاہے۔ جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین اور کیگیسوربادہ بھی مکمل فٹ نہیں ہیں۔ جس پر ٹیم انتظامیہ کو تشویش ہے۔

پاکستان کے لیگ اسپنر شاداب خان دورہ انگلینڈ سے قبل وائرس کا شکار ہو گئے۔ علاج اور آرام کے بعد ان کی واپسی یقینی نہیں۔ شاداب کے متبادل یاسر شاہ کی کارکردگی بھی ٹورمیچوں میں متاثرکن نہیں۔ جس کے بعد محمد نواز کو طلب کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ آل راو¿نڈر محمد حفیظ بھی اب تک کوئی میچ نہیں کھیل سکے۔ محمد عامر بھی انگلینڈ کے خلاف عمدہ پرفارمنس دے کر ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ بنا سکتے ہیں۔


ای پیپر