فوٹو بشکریہ فیس بک

بلاول بھٹو کے دفتر میں ملک کے اہم سیاستدانوں کی ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی
09 May 2019 (15:55) 2019-05-09

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ساتھ لیگی رہنماؤں کی ملاقات جاری، اہم ملکی سیاسی معاملات زیر غور ہیں۔

تفصلات کے مطابق ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے خواجہ آصف، ایاز صادق، شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، رانا ثناءاللہ اور خواجہ سعد رفیق شریک ہیں۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے خورشید شاہ اور نوید قمر ملاقات میں موجود ہیں۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


ای پیپر