فوٹو بشکریہ فیس بک

پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کی مریم نواز کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
09 May 2019 (14:08) 2019-05-09

اسلام آباد: تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے مریم نواز کو پارٹی عہدہ دینے کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی۔

میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری نے کہا ہے کہ عدالت سے سزا یافتہ مریم نواز کو پارٹی کا نائب صدر مقرر کیا گیا جو شخص 62، 63 پر پورا نہیں اترتا وہ پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا۔ پاناما رانی پارٹی میں نائب صدر کا عہدہ نہیں رکھ سکتی، زبردستی کی ٹیسٹ ٹیوب لیڈر شپ لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

فرخ حبیب نے بھی شریف خاندان پر چڑھائی کر دی، بولے مریم نواز کی بطور پارٹی نائب صدر تقرری آئین و قانون سے متصادم ہے۔ وہ کسی بھی سیاسی و عوامی عہدے کیلئے نااہل ہیں، اسلیے مریم کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے۔

درخواست جمع کرانے والوں میں فرخ حبیب، ملیکہ بخاری، کنول شوذب اور جویریہ ظفر شامل ہیں۔


ای پیپر