ایران کو ایٹمی طاقت نہیں بننے دیں گے : اسرائیل
09 May 2019 (14:05) 2019-05-09

تل ابیب: اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں ایران کو ایٹمی طاقت نہیں بننے دیگا۔

 اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا کہ آج جب میں تقریب میں شرکت کے لیے راستے میں تھا تو مجھے مطلع کیا گیا کہ ایران ، اپنا جوہری پروگرام شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ہم ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔  ایران کے حالیہ فیصلے پر شدید تحفظات ہیں اور اس پر زور دیتے ہیں کہ وہ معاہدے کی پاسداری کو یقینی بنائے۔

مزید برآں فرانس کے وزیر دفاع نے ایرانی دھمکی پر شدید خدشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر جوہری معاہدے سے دستبرداری کی گئی تو اقتصادی پابندیوں کا سوال پیدا ہوجائے گا۔ہم یورپی ممالک ہر صورت میں جوہری معاہدہ قائم رکھنا چاہتے ہیں۔


ای پیپر