سانحہ داتا دربار کی تفصیلات سے جلد آگاہ کریں گے : عثمان بزدار
09 May 2019 (13:40) 2019-05-09

لاہور: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سانحہ داتا دربار سے متعلق تحقیقات مکمل ہونے پر آگاہ کریں گے،ہم نے تمام سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں میو اسپتال کا دورہ کیا اور داتا دربار دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔سردار عثمان بزدار نے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ داتا دربار کے بعد اپنے تمام دورے منسوخ کردیے تھے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ مریضوں کو بہترین طبی امداد دی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ سانحہ داتا دربار کی تحقیقات مکمل ہونے پر میڈیا کو آگاہ کریں گے۔سردار عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تمام سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔


ای پیپر