ای کامرس کمپنی علی بابا نے آئی ٹی کمپنی دراز خرید لی
09 مئی 2018 (18:41) 2018-05-09

بیجنگ:راکٹ انٹرنیٹ ایس ای نامی کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ چینی ای کامرس کمپنی علی بابا گروپ نے جنوبی ایشائی ای کامرس پلیٹ فارم دراز کو مکمل طور پر خرید لیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق راکٹ انٹرنیٹ کمپنی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میںعلی بابا نے یہ ظاہر نہیں کیا کہ اس نے کتنی رقم کے عوض دراز کو خریدا ہے۔ دراز کی بنیاد 2012 میں پاکستان میں رکھی گئی تھی اور تب سے یہ آن لائن شاپنگ کی بہت مقبول ویب سائٹ بن گئی ہے۔ آج دراز بنگلہ دیش، میانمار، سری لنکا اور نیپال میں بھی کام کر رہی ہے۔ ان پانچ جنوبی ایشائی ممالک کی کل آبادی 460 ملین ہے اور ان میں سے ساٹھ فیصد 35 سال سے کم عمر ہیں۔ میڈیا کے لیے جاری بیان میں لکھا گیا ہے کہ اس ملکیت کی تبدیلی اور رقوم کی ادائیگی کے بعد بھی دراز پاکستان میں اسی نام کے ساتھ اپنا کاروبار جاری رکھے گا۔


راکٹ انٹرنیٹ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ دراز کی علی بابا کو فروخت ظاہر کرتی ہے کہ راکٹ انٹرنیٹ کمپنیوں کی ترقی میں اہم کردار بھی ادا کر سکتی ہے اور مارکیٹ پر چھائی ہوئی کمپنیوں سے علیحدگی بھی اختیار کر سکتی ہے۔ اس کمپنی کا کہنا تھاکہ علی بابا کے زیر انتظام جانا دراصل دراز کمپنی میں کام کرنے والی ٹیم کی کامیابی ہے۔ ای کامرس کی چینی کمپنی علی بابا کچھ عرصے سے پاکستانی مارکیٹ میں شامل ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔


ای پیپر