Photo Credit Yahoo

مایہ ناز آل راﺅنڈر شعیب ملک کب ریٹائرڈ ہو رہے ہیں ،اشارہ دیدیا
09 مئی 2018 (17:15) 2018-05-09

اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رانڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ 2019کا ورلڈ کپ ون ڈے کیرئیر کا آخری ایونٹ ہوگا۔ویڈیو پیغام میں شعیب ملک نے کہا کہ 2019 ورلڈ کپ ان کے کیرئیر کا آخری ورلڈ کپ ہوگا لیکن وہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلتے رہیں گے اور خواہش ہے کہ وہ 2020 میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی کھیلیں۔

شعیب ملک نے کہا کہ ان کا مقصد یہ دونوں ایونٹ کھیلنا ہیں اور دیکھنا ہے کہ یہ کیسے ہوگا۔ آل رانڈر شعیب ملک نے ویسٹ انڈیز میں کھیلی جانے والی کیربیئن پریمیئر لیگ کی ٹیم گیانا ایمازون وارئیرز سے معاہدہ کرلیا۔ شعیب ملک کیربیئن پریمیئر لیگ میں 5 برس بارباڈوس کی نمائندگی کرتے رہے ہیں تاہم اس بار وہ گیانا ایمازون وارئیرز کی نمائندگی کرتے دکھائی دیں گے۔

آل رانڈر نے کہا کہ اپنی نئی ٹیم گیانا ایمازون وارئیرز کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ سی پی ایل میں کھیلنا بڑی اہمیت رکھتا ہے اور اس لیگ میں کھیل کر ہمیشہ لطف اندوز ہوا ہوں۔


ای پیپر