مسلح تصادم کے بعد پی پی پی اور پی ٹی آئی نے جلسہ کا مقام تبدیل کردیا
09 مئی 2018 (17:08) 2018-05-09

کراچی :مسلح تصادم کے بعد پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے اپنے اپنے جلسہ گاہ کا مقام تبدیل کردیا ہے، پیپلز پارٹی باغِ جناح میں جبکہ تحریکِ انصاف گلستانِ جوہر یا لیاقت آباد میں جلسہ کرے گی۔


تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے تحریکِ انصاف کو جلسے کی دعوت دی، ادھر پیپلز پارٹی نے 12مئی کو باغِ جناح میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔دوسری جانب تحریکِ انصاف نے پیپلز پارٹی کا احسان لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ احسان تین روز

پہلے کر دیتے تو ناخوشگوار صورتحال پیدا نہ ہوتی۔


تحریکِ انصاف اب اپنا جلسہ الہ دین پارک سے متصل گرانڈ یا لیاقت آباد فلائی اوور پر کرے گی۔یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریکِ انصاف نے بارہ مئی کو ایک ہی مقام پر جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم اب جلسے کے لئے نئے مقامات کے تعین کے بعد دونوں جماعتوں کی جانب سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ بلاول بھٹو اور عمران خان ایک ہی دن کراچی میں پاور شو کریں گے۔


ای پیپر