بالی ووڈ فلم ٹوٹل دھمال میں مادھوری اور انیل کپور کی واپسی
09 مئی 2018 (16:22) 2018-05-09

ممبئی: بالی وڈ کی آنے والی کامیڈی فلمٹوٹل دھمال ‘ کا سب ہی کو انتظار ہے، جس میں قریبا 17 سال بعد مادھوری ڈکشٹ اور انیل کپور ایک ساتھ نظر آئیں گے۔


تفصیلات کے مطابق فلم میں جہاں انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ 17 سال بعد ایک دوسرے سے ماضی کی طرح رومانس کرتے نظر آئیں گے، وہیں یہ دونوں ہدایت کار اندرا کمار کے ساتھ بھی 26 سال بعد ایک ساتھ کام کریں گے۔’ ٹوٹل دھمال ‘ کامیڈی سیریز ’ دھمالکی تیسری فلم ہے، جو پہلے ریلیز ہونے والی دونوں فلمز کے مقابلے بڑے بجٹ والی فلم ہے، جسے اجے دیو گن بھی پروڈیوس کر رہے ہیں۔


اجے دیوگن جہاں ’ ٹوٹل دھمال ‘ کے شریک پروڈیوسر ہیں، وہیں وہ اس میں مرکزی کردار میں بھی نظر آئیں گے۔اگرچہ فلم کو رواں برس 7 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا، تاہم اب فلم کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔


ای پیپر