امریکی عوام نے ٹرمپ کا فیصلہ مسترد کر دیا
09 مئی 2018 (14:16) 2018-05-09

نیویارک :امریکا میں تین میں سے ایک شہری بھی ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم کرنے کے حق میں نہیں ۔


ایک عالمی ادارے کے سروے کے مطابق 4سے 8مئی کے دوران امریکابھر امریکی صدر کے ایران سے جوہری معاہد ہ ختم کرنے کے فیصلے سے قبل کیاگیا تھا۔سروے میں 42فیصد شرکا نے معاہدے کو برقرار رکھنے کے حق میں رائے دی تھی جبکہ 28فیصد رائے دہندگان نے اسے عالمی معاہدہ ختم کرنے پراصرار کیاتھا۔


پول میں شامل ریپبلکن شرکا کی تقریباآدھی تعداد نے جو کہ 44فیصد بنتی ہے امریکا کے ایران کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کی حامی بھری جبکہ 28فیصد ریپبلکن نے اس کے حق میں اور معاہدے کو جاری رکھنے کے تائید کی۔ 54فیصد نے کہاکہ وہ معاہدہ پر سختی سے عملدرآمد کے حق میں ہے اور اسے جاری رکھنا چاہتے ہیں جبکہ 27فیصدنے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا اور معاہدہ ختم کرنے پر زور دیا ۔


ای پیپر