ایران نیو کلیئر ڈیل سے نکلنے کے بعد خام تیل کی قیمت میں اضافہ
09 مئی 2018 (13:29)

نیویارک :امریکی صدر کی طرف سے ایران نیوکلیئر ڈیل سے نکلنے کے فیصلے کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں دو فیصد تک اضافہ ہو گیا ۔ تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔


تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 76 ڈالرز 66 سینٹس تک پہنچ گئی جو کہ ساڑھے تین سال میں بلند ترین سطح ہے۔ امریکی صدر کے فیصلے کے بعد سعودی عرب نے تیل کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے تیل کی پیداوار بڑھانے کا عندیہ دے دیا ۔


یاد رہے گذشتہ شب امریکا نے ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کیا ۔صدر ٹرمپ نے جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکا خالی دھمکیاں نہیں دیتا، ایران سے ایٹمی تعاون کرنے والی ریاستوں پر بھی پابندیاں لگائیں گے۔


ای پیپر